ریاض،31جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیرانتظام سیکیورٹی حکام کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کو علی الصباح القطیف شہر میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ترجمان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے المسورۃ کالونی میں معمول کے گشت میں مصروف اہلکاروں پردستی بم سے دہشت گرادنہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سارجنٹ مہدی بن سعید بن ظافر الیامی جام شہادت نوش کر گیا۔اس حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس مجرمانہ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔